22/July/2019

ایران امریکا کشیدگی: ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی “سی آئی اے” کے جاسوسوں کو پھانسی دیدی

👁️ 116 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران امریکا کشیدگی: ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی “سی آئی اے” کے جاسوسوں کو پھانسی دیدی

ایران امریکا کشیدگی: ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی “سی آئی اے” کے جاسوسوں کو پھانسی دیدی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک/ نیوز ایجنسی) ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے اور 17 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ متعدد جاسوسوں کو پھانسی پر بھی لٹکا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایران نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسوں کو پکڑا جن میں سے بعض کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی سی آئی اے کے جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہےکہ اس کارروائی میں 17 ملزمان کو گرفتا کیا گیا۔

ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس منسٹری کے حکام نے سی آئی اے کے جاسوسوں کی گرفتاری اور ان کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران، امریکا اور برطانیہ کے درمیان گزشتہ ہفتوں سے کشیدگی جاری ہے، برطانیہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لیے جانے کے بعد ایران نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز سے دو برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C