ایران جوہری ہتھیاروں کا معاملہ، ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ کی 19 نومبر کو تاریخی سہ فریقی ملاقات طے
👁️ 36 بار دیکھا گیا
ایران جوہری ہتھیاروں کا معاملہ، ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ کی 19 نومبر کو تاریخی سہ فریقی ملاقات طے
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ، روس اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارتی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ 19 نومبر کو چین کے شہر شینزن میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس کے موقع پر پہلی مرتبہ سہ فریقی ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز کے مطابق تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں عالمی سطح پر جوہری ہتھیاروں میں کمی، ایران سے متعلق صورتحال اور بین الاقوامی سلامتی کے معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے روس اور چین کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ اپنے دورہ چین کے دوران شی جن پنگ کے ساتھ الگ دوطرفہ ملاقات اور ورکنگ لنچ بھی کریں گے، جس کے بعد تینوں رہنماؤں کی مشترکہ نشست ہوگی۔ تاہم واشنگٹن کو اس ملاقات سے کسی فوری معاہدے یا بڑے سفارتی بریک تھرو کی توقع نہیں ہے، بلکہ اسے مستقبل میں مذاکرات کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ ملاقات دنیا کی تین بڑی جوہری طاقتوں کے سربراہان کا ایک غیر معمولی اجتماع ہوگا۔ مبصرین کے نزدیک اس کی اہمیت صرف جوہری مذاکرات تک محدود نہیں بلکہ ایران سے متعلق جاری کشیدگی اور عالمی طاقتوں کے باہمی تعلقات بھی اس کے اہم پہلو ہیں۔ امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ یوکرین جنگ اس سہ فریقی ملاقات کے باضابطہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔
جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر امریکہ اور روس کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ 5 فروری 2026 کو ختم ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معاہدے کی مدت ختم ہونے پر خبردار کیا تھا کہ اس کے بعد پہلی مرتبہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے میں امریکہ اور روس کے اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں پر کوئی پابند قانونی حد باقی نہیں رہی۔ اقوام متحدہ نے دونوں ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ جلد نئے معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کریں۔
دوسری جانب چین اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافہ کر رہا ہے، تاہم بیجنگ کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری ذخیرہ امریکہ اور روس کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔ چین ماضی میں اپنے نسبتاً محدود جوہری ذخیرے کی بنیاد پر امریکہ اور روس کے ساتھ یکساں نوعیت کے اسلحہ کنٹرول معاہدے میں شامل ہونے سے گریز کرتا رہا ہے۔
ایران کے معاملے میں چین اور روس دونوں اہم سفارتی فریق سمجھے جاتے ہیں۔ چین ایران کا اہم تجارتی شراکت دار اور ایرانی تیل کا بڑا خریدار ہے، جبکہ روس کے بھی تہران کے ساتھ قریبی سیاسی اور دفاعی تعلقات ہیں۔ اسی تناظر میں ٹرمپ کی جانب سے دونوں رہنماؤں کے ساتھ ایران کی صورتحال پر بات چیت کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز اور ریڈیو فری یورپ کے مطابق تینوں رہنماؤں کی یہ مجوزہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کا عالمی نظام غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور ایران سے متعلق کشیدگی نے عالمی سفارت کاری کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران جوہری ہتھیاروں کا معاملہ، ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ کی 19 نومبر کو تاریخی سہ فریقی ملاقات طے
14/November/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ایران ضبط شدہ امریکی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی سے دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے لگا، پاسدارانِ انقلاب
14/November/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک
14/November/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں مشتبہ ڈرون گرانے کے بعد کارروائی، ڈرون آپریٹر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
14/November/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار بھی ہلاک
14/November/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 16 دہشتگرد ہلاک، 2 افغان شہری بھی شامل، پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک
14/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26463 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15689 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11992 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9369 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7638 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5634 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C