ایران: زاہدان میں بی ایل اے کے مبینہ ٹھکانے پر مسلح حملہ، 15 کارندے ہلاک، 2 سے 3 افراد اغوا
👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایران: زاہدان میں بی ایل اے کے مبینہ ٹھکانے پر مسلح حملہ، 15 کارندے ہلاک، 2 سے 3 افراد اغوا
زاہدان (ڈیلی اردو) ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ افراد کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد کی ہلاکت اور 2 سے 3 افراد کو گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ 24 نومبر کی شب زاہدان کے مرکزی علاقے میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر بی ایل اے سے وابستہ 17 سے 18 افراد ایک کمپاؤنڈ میں موجود تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے وہاں موجود افراد کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ دیگر 2 سے 3 افراد کو حملہ آور اپنے ہمراہ گاڑی میں لے گئے۔
ابتدائی اطلاعات میں تین افراد کی شناخت کمانڈر عطا ولد اشرف، اکرم ساکانہ اور فیصل بھیا کے ناموں سے بتائی گئی ہے۔ کمانڈر عطا کا تعلق بلوچستان کے ضلع پنجگور، اکرم ساکانہ کا دشت اور فیصل بھیا کا تعلق تمپ کے علاقے کوہڈ سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم ان افراد کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔
تاحال حملہ آوروں کی شناخت، کارروائی کے محرکات اور اغوا کیے گئے افراد کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ یہ بھی واضح نہیں کہ کارروائی کسی تنظیمی اندرونی تنازعے کا نتیجہ تھی یا اس کے پیچھے کوئی دوسرا محرک کارفرما تھا۔
دوسری جانب ابتدائی اطلاعات میں اس واقعے کو بلوچ مسلح تنظیم کے اندر مبینہ اختلافات سے بھی جوڑا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی مستند شواہد یا آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ایران کے سرکاری حکام کی جانب سے بھی تاحال اس مبینہ حملے، ہلاکتوں اور اغوا کے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن: سکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی
25/November/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
شام: کوبانی کے قریب ترک سرحدی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک
25/November/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
صنعاء: سعودی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملے، ہوائی اڈے کے قریب دھماکے
25/November/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کرک: ڈی ایس پی عمران الدین کے قتل میں مطلوب دہشتگرد شعیب عرف سیف الاسلام ہلاک
25/November/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران: زاہدان میں بی ایل اے کے مبینہ ٹھکانے پر مسلح حملہ، 15 کارندے ہلاک، 2 سے 3 افراد اغوا
25/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شانگلہ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
25/November/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26519 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15737 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 12042 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9438 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7696 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5752 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C