25/November/2026

شانگلہ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ

👁️ 68 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شانگلہ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ

شانگلہ: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ

شانگلہ (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع شورش زدہ شانگلہ میں پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے جمبل پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانہ الوچ کی حدود میں واقع جمبل چیک پوسٹ پر مسلح دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے چاروں اطراف سے حملہ کیا۔ پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے تقریباً ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

حکام کے مطابق دہشتگرد رات کی تاریکی اور گھنے جنگلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او پورن فضل الٰہی، ڈی ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ایس ایچ او تھانہ الوچ روح الامین پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس نے علاقے میں ڈرون کے ذریعے نگرانی بھی کی، جبکہ دہشتگردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرون کے ذریعے بھاری گولہ بارود بھی استعمال کیا گیا۔

ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ نے پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہا، جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اور آر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کی جانب سے بھی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔

پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C