ایران: سیستان بلوچستان میں جیش العدل کے ساتھ جھڑپ، پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 304 بار دیکھا گیا
ایران: سیستان بلوچستان میں جیش العدل کے ساتھ جھڑپ، پولیس اہلکار ہلاک
تہران (ڈیلی اردو) ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں مسلح شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق جھڑپ ایران شہر میں اس وقت ہوئی جب مقامی پولیس کا مسلح شدت پسندوں سے سامنا ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد حملہ آور زخمی ہوئے اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
یہ صوبہ ایران کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بلوچ باغیوں اور سنی شدت پسند گروہوں کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی جھڑپیں عام ہیں۔ یہاں بڑی تعداد میں بلوچ نسلی آبادی رہتی ہے جن میں اکثریت سنی مسلمانوں کی ہے، جبکہ ایران کی مجموعی آبادی میں اکثریت شیعہ مسلک سے تعلق رکھتی ہے۔
بعد ازاں سنی شدت پسند گروہ جیش العدل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ یہ گروہ حالیہ برسوں میں صوبہ سیستان بلوچستان میں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکا ہے۔ ایران کا الزام ہے کہ جیش العدل کی موجودگی پاکستانی علاقوں میں ہے اور وہ سرحد پار سے کارروائیاں کرتا ہے۔
رواں سال 26 جولائی کو اسی صوبے میں جیش العدل کے ایک اور حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ نشانہ ایک مقامی عدالت تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C