ایران: صوبہ سیستان، بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پاسداران انقلاب کے تین اہلکار ہلاک
👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایران: صوبہ سیستان، بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پاسداران انقلاب کے تین اہلکار ہلاک
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان، بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سپاہِ پاسداران انقلاب کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے مطابق مسلح حملہ آور ایک پیجو کار میں سوار تھے۔ انھوں نے نیک شہر کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی باسیج ملیشیا کی دو کاروں پر منگل کی سہ پہر چار بجے کے قریب حملہ کیا۔
قرارگاه قدس نیروی زمینی سپاه جنوب شرق در اطلاعیهای اعلام کرد: در پی حمله یک پژو ۴۰۵ به دو دستگاه خودروی ناحیه مقاومت بسیج شهرستان نیکشهر در سیستان و بلوچستان سه پاسدار کشته شدند
— ایران اینترنشنال – خبر فوری (@IranIntlbrk) September 29, 2020
سپاہ پاسداران انقلاب نے اس حملے میں اپنے تین اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے جبکہ مسلح حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جارہی ہے۔
پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک عرصے سے شورش بپا ہے اور یہاں سے تعلق رکھنے والے بلوچ علاحدگی پسند اور انتہا پسند پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی حملے کرتے رہتے ہیں۔
کالعدم تنظیم جیش العدل سے تعلق رکھنے والے مسلح جنگجو ماضی میں ایرانی سکیورٹی فورسز پر متعدد ہلاکت خیز حملے کرچکے ہیں اور انھوں نے بعض ایرانی سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا تھا۔
اسی صوبہ میں فروری 2019ء میں ایک بس پر خودکش بم حملے میں پاسداران انقلاب کے 27 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ جیش العدل نامی تنظیم سیستان، بلوچستان میں سنیوں کے ایک اور دہشت گرد گروپ جندللہ کے بطن سے معرض وجود میں آئی تھی۔
جنداللہ نے کوئی ایک عشرے تک اس صوبہ میں ایرانی سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی تھیں لیکن 2010ء میں اس کے لیڈر عبدالمالک ریگی کی گرفتاری کے بعد اس کی سرگرمیاں ماند پڑگئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جدید جنگی تیاریوں اور مقامی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر زور
05/November/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
یورپ میں مسافر طیاروں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، روم آنے والی دو پروازیں بھی نشانے پر، ایک کا رخ فرانس کی جانب موڑ دیا گیا
05/November/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پینٹاگون کی ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت، فضائی حملوں کا امکان
05/November/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکی حمایت کے بغیر ایران پر حملے کا امکان، اسرائیل نے یکطرفہ کارروائی کا آپشن کھلا رکھا
05/November/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران کے لیے کندھے سے فائر ہونے والے فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا مبینہ عالمی نیٹ ورک بے نقاب
05/November/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
05/November/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26436 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15671 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11975 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9338 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7589 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5582 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C