ایران میں خونریز احتجاج: 500 سے زائد مظاہرین اور 114 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
👁️ 206 بار دیکھا گیا
ایران میں خونریز احتجاج: 500 سے زائد مظاہرین اور 114 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) ایران میں دو ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے اعداد و شمار پر شدید تضاد سامنے آ رہا ہے، جہاں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سرکاری ذرائع مختلف دعوے کر رہے ہیں۔
ناروے میں قائم ایرانی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اتوار کو بتایا کہ مظاہروں کے دوران کم از کم 192 مظاہرین کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے، تاہم تنظیم کا کہنا ہے کہ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ تنظیم نے بعض غیر مصدقہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین کی ہلاکتیں سینکڑوں میں بلکہ ممکنہ طور پر ایک ہزار سے زائد ہو سکتی ہیں۔
تنظیم کے مطابق ایک دن تک انٹرنیٹ کی بندش کے باعث معلومات کی تصدیق کا عمل شدید متاثر ہوا۔
دوسری جانب روئٹرز کے مطابق امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر اے این اے (HRANA) نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 490 مظاہرین اور 114 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
HRANA کے مطابق یہ اعداد و شمار ایران کے اندر اور باہر موجود کارکنان سے حاصل کی گئی معلومات پر مبنی ہیں، تاہم روئٹرز ان اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔
ایرانی حکام نے تاحال ہلاکتوں کے سرکاری مجموعی اعداد و شمار جاری نہیں کیے اور ان کا کہنا ہے کہ جاری بدامنی ’فسادی عناصر‘ اور غیر ملکی حمایت یافتہ گروہوں کی کارروائی ہے۔
ادھر ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے سیکیورٹی فورسز کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی ایک تفصیلی فہرست شائع کی ہے، جس کے مطابق 11 جنوری تک پولیس، پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) اور بسیج کے 114 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ اصفہان میں سب سے زیادہ 30 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ قزوین سمیت دیگر صوبوں میں بھی متعدد ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ دارالحکومت تہران میں ہلاکتوں کی تعداد کو ’غیر متعین‘ قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد پر ’محاربہ‘ یعنی ’خدا کے خلاف جنگ‘ کے الزامات کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے، جس کی سزا موت ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ ’دہشت گردوں‘ کے خلاف کارروائی میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ممکنہ اجتماعی سزاؤں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3560 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C