ایران میں طاقت ور شیعہ عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی قتل
👁️ 148 بار دیکھا گیا
ایران میں طاقت ور شیعہ عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی قتل
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں ایک طاقت ور شیعہ عالم آیت اللہ عباس علی سلیمانی مسلح حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔
ایران میں مقامی حکام اور پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ سیستان بلوچستان میں شیعہ عالم اور ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سابق نمائندے مسلح حملے میں چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللہ عباس علی سلیمانی کو مازندران کے شمالی شہر بابولسر میں بینک میں نامعلوم حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
صوبائی گورنر کے دفتر کے مطابق اس واقعے میں کم از کم تین دیگر زخمی ہوئے۔
سلیمانی صوبہ سیستان بلوچستان میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے کے ساتھ ساتھ ماہرین کی اسمبلی کے رکن بھی تھے، جو سپریم لیڈر کی تقرری کے لیے طاقتور ادارہ ہے۔
مقامی میڈیا نے مازندران صوبے کے گورنر کے دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سلیمانی، جو زاہدان اور کاشان شہروں میں نماز جمعہ کے سابق امام بھی تھے، پر ایک مسلح شخص نے حملہ کیا۔
گورنر کے دفتر کے مطابق حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ ابھی تک اس کی شناخت یا حملے کے محرکات کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
گورنر سید محمد حسینی پور نے کہا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے کے قریب پیش آیا، حملہ آور کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔ حملہ آور ایک بینک میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ تھا اور مقتول عالم کو نہیں پہچانتا تھا۔
ایران کے اعلیٰ سیکورٹی ادارے سے منسلک نور نیوز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے ان کے قتل کے طول و عرض کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اعلیٰ سیاسی حکام نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C