ایران میں مظاہرین کی ہلاکتیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ’’شدید حملوں‘‘ کا انتباہ
👁️ 253 بار دیکھا گیا
ایران میں مظاہرین کی ہلاکتیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ’’شدید حملوں‘‘ کا انتباہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر جاری احتجاج کے دوران مزید مظاہرین ہلاک ہوئے تو ایران کو امریکہ کی جانب سے ’’بہت شدید حملوں‘‘ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اتوار کو ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا،’’ہم اس صورتحال پر بہت قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر وہ لوگوں کو مارنا شروع کر دیں، جیسا کہ وہ ماضی میں کرتے رہے ہیں، تو میرا خیال ہے کہ انہیں امریکہ کی طرف سے بہت شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘
صدر ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ امریکہ کن ممکنہ اقدامات پر غور کر رہا ہے۔
اوسلو میں قائم غیر سرکاری تنظیم ایران ہیومن رائٹس کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج کے دوران کم از کم 19 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم ایرانی حکومت کی جانب سے احتجاج یا ہلاکتوں کے بارے میں کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔
تنظیم کے مطابق موجودہ معلومات زیادہ تر سوشل میڈیا اور بیرونِ ملک سرگرم ایرانی کارکنوں کی رپورٹس پر مبنی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔
رپورٹس کے مطابق ابتدا میں مظاہرے صرف تہران میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں یہ احتجاج ملک بھر میں پھیل گئے اور سیاسی رنگ اختیار کر گئے۔
اس سے قبل جمعے کو صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں احتجاج میں شریک افراد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا، ’’اگر ایران پرامن مظاہرین کو گولی مارے گا اور تشدد کے ذریعے ہلاک کرے گا، جو ان کی عادت ہے، تو امریکہ ان کی مدد کے لیے آئے گا۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا،’’ہم تیار ہیں، مکمل طور پر لیس ہیں اور کارروائی کے لیے تیار ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حکام اور سفارت کاروں کے قتل کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا الزام، انٹیلی جنس انتباہ جاری
24/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
دہشتگردوں کو پناہ نہ دیں، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کریں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی
23/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15629 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11929 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9284 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7541 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5504 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C