ایران میں پولیس اسٹیشن پر مسلح حملے میں 11 اہلکار ہلاک
👁️ 21 بار دیکھا گیا
ایران میں پولیس اسٹیشن پر مسلح حملے میں 11 اہلکار ہلاک
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/رائٹرز) ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ ایک علیحدگی پسند گروپ کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے صوبہ سیستان بلوچستان میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں کم از کم 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ایران میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز علیحدگی پسند گروپ کے بعض عسکریت پسندوں نے جنوب مشرقی ایران میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، جس میں 11 ا سکیورٹی ہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سیستان-بلوچستان صوبے کے نائب گورنر علی رضا مرحمتی نے سرکاری ٹیلیویژن کو بتایا کہ ”رسک کے قصبے میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردانہ حملے میں گیارہ پولیس اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا، ”ہدف بنائے گئے پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے بہادری سے اپنا دفاع کیا اور کچھ حملہ آوروں کو ہلاک اور بعض کو زخمی کر دیا۔”
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا (آئی آر این اے) نے سرکاری حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حملے میں سات پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی بھی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت کافی نازک ہے۔
حملے کے بارے میں ایرانی میڈیا نے مزید کیا کہا؟
گورنر علی رضا مرحمتی نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب شروع ہونے والے اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سینیئر پولیس افسران اور فوجی بھی شامل ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مقامی میڈیا پر اس کا فوٹیج بھی نشر کیا جا رہا ہے، جس میں ایک ہیلی کاپٹر کو ایران و پاکستان کی سرحد کے قریب پہاڑوں پر حملہ آوروں کی تلاش میں گردش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
A terrorist attack on a police post in southeastern Iran has killed 11 police forces and injured at least six others.
Read for more: https://t.co/HqEhtN9OVT pic.twitter.com/9XZPJbtV7i
— Press TV ???? (@PressTV) December 15, 2023
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملہ علیحدگی پسند گروپ جیش العدل نے کیا ہے۔ سن 2012 میں قائم ہونے والے اس سنی جہادی گروپ کو ایران نے ”دہشت گرد” تنظیم کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔
یہ عسکریت پسند گروپ بلوچ نسل کے اقلیتی افراد کے حقوق اور بہتر حالات کی وکالت کرتا ہے۔ یہی گروپ سن 2019 میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں بھی ملوث تھا، جس میں ایران کے پاسداران انقلاب فورس کے 27 ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔
سرکاری میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں عسکریت پسند گروپ کے کئی ارکان مارے بھی گئے۔
رسک قصبہ تہران سے تقریباً 1,400 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں غریب صوبے میں واقع ہے، جس کی سرحدیں افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہیں۔ شدت پسندی سے متعلق اس صوبے کی اپنی ایک تاریخ ہے، جس میں سکیورٹی فورسز اور سنی عسکریت پسندوں کے ساتھ ہی منشیات کے اسمگلروں کا زاویہ بھی شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3315 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C