ایران میں پھنسے ہزاروں زائرین کو پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد
👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران میں پھنسے ہزاروں زائرین کو پاکستان واپس لانے کی درخواست مسترد
اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین سید ناصر عباس شیرازی کی جانب سے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ حکومت پر اعتماد کریں، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں، متعلقہ فورم پر رجوع کریں، یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں، ان کے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے؟ کیونکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا معاملہ نہیں ہے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریماکس دیئے کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے، عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔
اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت کسی بھی تنازع میں نہیں پڑے گی، ہم یہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C