ایران میں گزشتہ برس 280 مجرموں کو پھانسی دی گئی
👁️ 61 بار دیکھا گیا
ایران میں گزشتہ برس 280 مجرموں کو پھانسی دی گئی
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) سن 2021 کے دوران ایران میں کم از کم 280 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ یہ بات ایران کے لیے مقرر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اپنی رپورٹ میں بیان کی ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے خصوصی رپورٹیئر جاوید رحمٰن نے واضح کیا کہ سن 2021 میں جن افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے، ان میں منشیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق موت کی سزا پانے والوں میں دس خواتین بھی شامل تھیں۔
اقوام متحدہ کے نمائندے کی رپورٹ
جاوید رحمٰن نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا کہ دو سو اسی میں اسی سے زائد افراد کو منشیات یا اس کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت ایرانی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی اور بعد میں ان پر عمل بھی کر دیا گیا۔ منشیات فروشی یا اسمگلنگ کے شبے میں پھانسی پانے والوں میں چار افغان باشندے بھی شامل تھے۔
آزاد نمائندے کے مطابق پھانسی پانے والوں میں کم سن یا ‘چائلڈ‘ مجرمین بھی شامل تھے۔ ان مجرموں کی عمریں اقوام متحدہ کے ضوابط کے مطابق اٹھارہ برس سے کم تھیں۔ تختہٴ دار پر لٹکائے جانے والے ‘چائلڈ‘ مجرموں کی تعداد تین تھی۔ رپورٹیئر کے مطابق سن 2021 میں سن 2020 کے مقابلے میں زیادہ خواتین کو موت کی سزا دی گئی ہے۔ موت کی سزا پانے والوں میں چالیس بلوچ اور پچاس کرد باشندے بھی شامل تھے۔
موت کی سزاؤں میں اضافہ
اقوام متحدہ کے ایران کے حالات و واقعات کی رپورٹنگ کے خصوصی نمائندے جاوید رحمٰن نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا کہ سن 2021 میں ایران میں موت کی سزاؤں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ ان کے مطابق اسی برس اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے والی نسلی اور مذہبی کمیونیٹیز کے مبینہ مجرموں کو دی جانے والی موت کی سزائیں بھی زیادہ تھیں۔
نمائندے کے مطابق انہیں ایران کے اندر سے اپنے ذرائع نے موت کی سزاؤں میں مجرموں پر کیے جانے والے ٹارچر کی مصدقہ اور قابلِ اعتبار اطلاعات بھی فراہم کی تھیں۔
انصاف سے محرومی
جاوید رحمٰن کے مطابق ایک طرف تو دباو سے لیے گئے اعتراف جرم نے حقیقی انصاف کا راستہ روک رکھا ہے تو دوسری جانب تختہٴ دار پر چڑھائے جانے والے افراد کے خاندان اور دوست احباب کو بھی حکومتی گماشتے کوئی بات ظاہر کرنے پر ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔
رپورٹیئر نے شدید ٹارچر اور ڈرانے دھمکانے کے غیرقانونی اور غیر انسانی سلسلے پر بھرپور الفاظ میں افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جنوری سن 2021 سے یکم دسمبر تک گیارہ کرد قیدی نامعلوم حالات میں ہلاک ہوئے اور ان کی ہلاکت بارے کوئی حکومتی یا جیل حکام کی جانب سے مناسب وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
اس رپورٹ کے اجراء کی ایرانی عدالتی اتھارٹی کے نائب صدر کاظم غریب آبادی نے شدید مذمت کی ہے۔ اس مذمتی بیان میں انہوں نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کی ہائی کونسل کو بھی نہیں بخشا۔ جاوید رحمٰن کو ایران نے اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C