ایران میں 10 ماہ کے دوران 100 سے زائد صحافی گرفتار
👁️ 122 بار دیکھا گیا
ایران میں 10 ماہ کے دوران 100 سے زائد صحافی گرفتار
تہران (ڈیلی اردو) ایران میں جرنلسٹس سنڈیکیٹ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022 میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد جاری احتجاج میں ایرانی حکام نے 100 سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں جرنلسٹس سنڈیکیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اکبر منتجی نے لکھا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران 100سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا گیا جسے انہوں نے ایران میں صحافت کے حوالے سے سیاہ دور قرار دیا۔
اصلاح پسند “سازندکی” اخبار کی طرف سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں منتجی نے کہا کہ گذشتہ سال کے دوران 100 سے زائد صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔”
ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں سے معلومات کی ترسیل پر کوئی اثر نہیں پڑا کیونکہ پانی کی طرح اپنا راستہ تلاش کر لیتا ہے، منتجبی نے لکھا کہ “صحافت کا سیاہ دور ختم نہیں ہوا اور ایجنسیوں کا اتحاد سب سے زیادہ دبا ڈالتا ہے, صحافیوں کو گرفتار کرنے، ملازمت سے نکالنے اور ملک بدر کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ” صحافی دشمن نہیں ہی، جو لوگ آزادی کے مطالبے کی آواز اٹھاتے ہیں وہ دشمن نہیں ہیں اور وہ دشمن ممالک کے ساتھ تعاون نہیں کرتے۔ وہ لوگوں کے دکھ درد کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ مہسا امینی کی موت کے بعد پورے ایران میں مشتعل عوامی مظاہروں نے ہلچل مچا دی، مہسا کو ایرنی مذہبی پولیس نے مذہبی لباس کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔
فرانسیسی پریس ایجنسی نے اصلاح پسند اخبار شرق کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ “گرفتار صحافیوں کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران ایران کے مختلف شہروں میں 90 سے زیادہ صحافیوں کی گرفتاری یا طلبی کے واقعات رپورٹ کئے ہیں۔
یہ کمیٹی ستمبر میں ان صحافیوں کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے بنائی گئی تھی جنہیں احتجاج کی وجہ سے حکام کی جانب سے گرفتار یا ہراساں کیا جاتا ہے۔
کمیٹی نے تصدیق کی کہ “گذشتہ مہینوں کے دوران زیادہ تر صحافیوں کو مشروط طور پر رہا کیا گیا اور دیگر کو عام معافی کا فائدہ ہوا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 360 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 707 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 618 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C