22/December/2020

ایران ڈیل میں شامل ممالک کا معاہدے کو جاری رکھنے پر زور

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران ڈیل میں شامل ممالک کا معاہدے کو جاری رکھنے پر زور

ایران ڈیل میں شامل ممالک کا معاہدے کو جاری رکھنے پر زور

تہران (ڈیلی اردو) ایران ڈیل میں شامل ممالک نے امریکا کی جانب سے جے سی پی او اے سے یکطرفہ علیحدہ ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور معاہدے کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

ایران ڈین میں شامل ممالک نے امید ظاہر کی ہے کہ بائیڈن انتطامیہ کی زیر قیادت امریکا اس ڈیل میں دوبارہ شامل ہوگا۔

چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ، یورپی یونین کے مندوب اور ایران کے نمائندوں نے ورچوئل اجلاس منعقد کیا جس میں کہا گیا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کو روکناچاہیے اور ایران پر عائد پابندیاں اٹھائی جانی چاہیں۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ہی ایران کے ایٹمی پروگرام کی نگرانی کرنے کا حق رکھتی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C