ایران کا سیٹلائٹ لانچر ’ذوالجناح‘ کا کامیاب تجربہ
👁️ 106 بار دیکھا گیا
ایران کا سیٹلائٹ لانچر ’ذوالجناح‘ کا کامیاب تجربہ
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے حال ہی میں اپنے سیٹلائٹ لانچر ذوالجناح کا دوسرا تجربہ کیا ہے۔ ایران نے گزشتہ برس اس سیٹلائٹ لانچر ذوالجناح کا پہلا تجربہ کیا تھا جس پر امریکا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
ایران کے اس اقدام سے 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی دوبارہ شروعات کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔
#BREAKING#IRGC's Fars NA publishes a video, claiming the terrorist designation organization has launched its Zoljanah research satellite today.#Iran's regime "launched" the missile just a day after @JosepBorrellF's sudden visit to Tehran, discussing the resume of #JCPOA talks. pic.twitter.com/g6CDNa0T0a
— Iran News Update (@IranNewsUpdate1) June 26, 2022
امریکا ایران کے خلائی پروگرام کا بھی سخت مخالف ہے۔ امریکا کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ مصنوعی سیاروں کو مدار میں داخل کرنے کے لیے اس طرح کی طویل فاصلے تک مار کرنے والی بیلسٹک ٹیکنالوجی کو جوہری ہتھیار لے جانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ ایران امریکا کے اس نوعیت کے الزامات کی ہمیشہ تردید کرتا آیا ہے۔
ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ذوالجناح سیٹلائٹ لانچر کا تیسرا ترقیاتی مرحلہ آج کے تجربے کے دوران حاصل کی جانے والی معلومات کے امتزاج پر مبنی ہوگا۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ تجربہ کامیاب رہا ہے یا نہیں۔ یہ اعلان ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری تعطل کے دوران سامنے آیا ہے۔ یہ توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں جوہری مذاکرات میں یہ تعطل ختم ہوجائے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان 2015ء کے معاہدے کی بحالی کے لیے بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔
امریکا نے گزشتہ سال ایران کے اپنے تیارکردہ سیٹلائٹ لانچر کے کامیاب تجربے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بارے میں ایران کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اپنے سب سے طاقتور راکٹ انجن کی تیاری میں مدد دینا ہے۔ ذوالجناح تین مرحلوں کا سیٹلائٹ لانچر ہے جس میں ٹھوس اور مائع ایندھن کا آمیزہ استعمال کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C