ایران کی جانب سے ضبط کیے گئے امریکی بحری ڈرونز کی واپسی، بحیرہ احمر میں کشیدگی
👁️ 129 بار دیکھا گیا
ایران کی جانب سے ضبط کیے گئے امریکی بحری ڈرونز کی واپسی، بحیرہ احمر میں کشیدگی
واشنگٹن + تہران (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ نے اس ہفتے دوسری بار ایران کو امریکی فوجی بحری ڈرونز واپس کر نے پر مجبور کیا جنہیں تہران نے سمندر میں ضبط کرنے کی کوشش کی تھی۔
ایران بحیرہ احمر میں یمن کے ساحل کے قریب جہاں وہ حوثی تحریک کی پشت پناہی کرتا ہے اپنی بحری موجودگی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خلیج میں قبل ازیں اسی نوعیت کے ایک واقعے کے بعد یہ واقعہ امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی کی تازہ ترین یاد دہانی ہے۔ یہ واقعات گزشتہ ہفتے امریکی فوجیوں اور شام میں ایران کے حمایت یافتہ گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلوں کے بعد پیش آئے ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے جمعے کو اوّل وقت اعتراف کیا کہ ایرانی بحریہ نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے دو بحری ڈرونز چھوڑ دیے ہیں۔ لیکن کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر الزام لگایا کہ ایسے امریکی ڈرونز وغیرہ جو کسی پائلٹ کے بغیر خود کار طور پر چلتے ہیں۔ بحری سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے فریگیٹ جماران نے جمعرات کے روز امریکی بیڑے کو وارننگ جاری کرنے کے بعد کسی ممکنہ حادثے کو روکنے کے لیے دو ڈرونز کو پکڑ لیا تھا اور جب بین الاقوامی جہاز رانی کے راستے محفوظ ہو گئے تو دونوں ڈرونز کو محفوظ علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔
امریکی بحریہ نے ایک بیان میں اس موقف کو یہ کہتے ہوئے چیلنج کیا کہ ڈرونز نزدیک ترین میری ٹائم ٹریفک لین سے کم از کم چار نوٹیکل میل کی دوری پر پٹرول کے لئے مقررہ علاقے میں تھے۔
امریکی بحریہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ڈرونز نیول ٹریفک کے لئے کوئی خطرہ نہ تھے۔ اور جنوبی بحیرہ احمر کے عمومی علاقے میں دوسو سے زیادہ دنوں سے موجود تھے۔ اور اس دوران کوئی واقعہ بھی نہیں ہوا۔
ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے اس شرط پر بات کرتے ہوئے کہ اسکا نام ظاہر نہ کیا جائے بتایا کہ ایرانیوں نے جمعرات کے روز خفیہ طور پر ان ڈرونز کو پکڑنا چاہا تھا۔ اور ان بحری ڈرونز کو پانی سے نکال کر ٹارپ سے ڈھک کر چھپانا چاہتے تھے۔
ایک اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے جمعے کے روز امریکہ کے جنگی جہازوں کو جو موقع پر پہنچ گئے تھے ڈرونز واپس لوٹانے سے قبل اس بات سے انکار کیا تھا کہ امریکہ کی کوئی املاک اس کے قبضے میں ہے۔
ایران اور اس کی حمایت یافتہ فورسز کا حالیہ برسوں میں یمن، شام اور عراق میں ڈرونز پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔ امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران یوکرین میں استعمال کے لئے روس کو بھی ڈرونز سپلائی کر رہا ہے۔ تاہم ایران اس کی تردید کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C