ایران کے اعلیٰ ترین مذاکراتی وفد قطر پہنچ گیا
👁️ 306 بار دیکھا گیا
ایران کے اعلیٰ ترین مذاکراتی وفد قطر پہنچ گیا
تہران (ڈیلی اردو) ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کی طرف سے امریکہ کے ساتھ پاکستان کی ثالثی میں پہلے براہ راست اور پھر بالواسطہ امن مذاکرات کرنے والے اعلیٰ ترین مندوب محمد باقر قالیباف پیر 25 مئی کے روز خلیجی عرب ریاست قطر پہنچ گئے۔
تہران سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق باقر قالیباف، جو ایرانی پارلیمان کے اسپیکر بھی ہیں، اس لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ گئے ہیں کہ ایران جنگ کے ’سفارتی عمل‘ کے ذریعے خاتمے کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا نے بتایا کہ محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایک ایرانی وفد پیر کے روز ایک ایسے دورے پر دوحہ پہنچ گیا، ’’جو جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی عمل کا حصہ ہے۔‘‘
اِرنا کے مطابق اس دورے کے دوران ایرانی قطری مذاکرات میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسی دوران ایران کے دو دیگر خبر رساں اداروں فارس اور تسنیم نے بتایا ہے کہ قطر جانے والے ایرانی وفد میں قالیباف کے علاوہ ملکی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی بھی شامل ہیں۔
اس سے پہلے پیر کی صبح متعدد مغربی خبر رساں اداروں نے یہ اطلاع دی تھی کہ ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی اس لیے قطر گئے ہیں کہ وہاں ایران کے بیرون ملک منجمد اثاثوں کے واگزار کیے جانے کے بارے میں بات چیت کر سکیں۔
قطر بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں ایران کے اثاثے منجمد ہیں۔ ہمتی کے دورہ قطر سے متعلق ابتدائی رپورٹوں میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ آیا قالیباف اور عراقچی بھی قطر گئے ہیں یا انہیں بعد میں دوحہ جانا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 372 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 719 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 630 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3493 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C