ایران کے اقدامات سے ‘جوہری بحران’ سنگین ہونے کا خطرہ ہے، امریکا
👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایران کے اقدامات سے ‘جوہری بحران’ سنگین ہونے کا خطرہ ہے، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام پر نظر رکھنے والے کیمروں کو ہٹانے کے بعد کشیدگی اور اس کی عالمی تنہائی مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی خبر کے مطابق انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے اقدامات سے 2015 کےچھ فریقی جوہری معاہدے کی ممکنہ بحالی کو خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے اس طرح کے راستے کے انتخاب کا واحد نتیجہ نیوکلیئر بحران میں مزید اضافے اور ایران کے لیے مزید اقتصادی اور سیاسی تنہائی کی صورت میں ہو گا۔
قبل ازیں، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہا تھا کہ تہران کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کی جانب سے استعمال کیے جانے والے 27 کیمروں کو ہٹانے سے ایک تاریخی معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات کو تباہ کن دھچکا لگ سکتا ہے۔
اصل معاہدہ، جوائنٹ کمپرہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا تھا۔
یہ معاہدہ 2018 اس وقت ختم ہو گیا تھا جب اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈرامائی طور پر اس سے علیحدگی اختیار کر کے ایران پر تیزی سے اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
اس کے نتیجے میں تہران معاہدے میں طے شدہ اپنی جوہری سرگرمیوں کی حد سے تجاوز کر گیا تھا۔
جنوری 2021 میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے امریکی صدر جو بائیڈن نے اس معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کی پیشکش کی ہے اگر اس کے بدلے تہران اپنے جوہری ترقیاتی پروگرام کی حدود اور نگرانی پر رضامندی ظاہر کرے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ آئی اے ای اے کے خدشات کو دور کرنے کے بجائے ایران کا ردعمل مزید جوہری اشتعال انگیزی، نگرانی اور شفافیت میں مزید کمی کی دھمکی دینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نقصان دہ ہوں گے اور جے سی پی او اے کے مکمل نفاذ کے لیے ہماری کوششوں کو مزید مشکل بنادیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جے پی سی او اے کو بحال کرنے کے لیے بنیادی نکات اور مطالبات مارچ سے میز پر ہیں لیکن ایران معاہدے کی بحالی کو اضافی، غیر متعلقہ مطالبات کے ذریعے روک رہا ہے۔
معاہدے کی بحالی میں حائل ایک ایرانی مطالبہ یہ بھی ہے کہ امریکا ملک کی طاقتور اسلامی انقلابی گارڈز کور سے امریکا کی جانب سے سرکاری دہشت گرد گروپ کا درجہ ہٹائے۔
جو بائیڈن انتظامیہ نے اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ جے پی سی او اے سے غیر منسلک اور غیر متعلقہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C