ایران کے متعدد شہروں میں مظاہرے
👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران کے متعدد شہروں میں مظاہرے
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) ایران میں مظاہرین نے گزشتہ رات مختلف شہروں میں سڑکوں پر مظاہرے کیے۔ آن لائن ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ مہینوں تک بدامنی سے دوچار اسلامی جمہوریہ میں حالیہ ہفتوں کے دوران یہ سب سے بڑے مظاہرے تھے۔
یہ مظاہرے، ایران میں مظاہرہ کرنے کے الزام میں دو افراد کو پھانسی پر لٹکا دیے جانے کے چہلم (40 روز بعد) کے موقع پر ہوئے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام کا غصہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا حالیہ سلسلہ 16ستمبر کو ایک 22 سالہ کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی ملکی اخلاقی پولیس کی حراست میں موت کے بعد سے شروع ہوا تھا۔ ان مظاہروں نے سن 1979میں اسلامی انقلاب کے بعد سے حکمرانوں کے لیے سب سے سنگین چیلنجز پیدا کردیے۔
ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو پوسٹ کیے گئے ہیں ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران کے علاوہ ارک، اصفہان، خوزستان صوبے کے ایزہ اور کرج شہروں میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی اینڈ (اے پی) کا تاہم کہنا ہے کہ وہ ان ویڈیوز کی فوری طورپر تصدیق نہیں کرسکی کیونکہ ان میں سے بہت سے ویڈیوز دھندلے ہیں یا تاریکی میں لیے گئے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہنگاوکے ذریعہ مغربی کرد علاقوں کے شیئر کیے گئے آن لائن ویڈیو میں سنندج میں کھڑی رکاوٹوں کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سے اس علاقے میں مسلسل مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔
ہنگاو کے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں مظاہرین کو “ڈکٹیٹر مردہ باد” کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پچھلے چند ماہ کے دوران ہونے والے مظاہروں میں بھی ایران کے 83سالہ روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بناتے ہوئے یہی نعرے لگائے جاتے رہے ہیں۔
دیگر ویڈیوز میں سڑکوں پر بھاری پولیس نفری دیکھی جاسکتی ہے۔ وہاں بھی مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایران کی سرکاری میڈیا نے ان مظاہروں کی فوری طورپر تصدیق نہیں کی ہے۔
This is an example of tens of street protests against the Islamic Regime across #Iran tonight. This is in Azadi street of #Tehran. 5 months has passed & the regime has been unable to end the #IranRevolution. There is No end for these protests & uprising.#MahsaAmini pic.twitter.com/aa0TXWzVGE
— Babak Taghvaee – The Crisis Watch (@BabakTaghvaee1) February 16, 2023
اب تک کم از کم 529 افراد ہلاک
ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ستمبر میں مظاہروں کے آغاز کے بعد سے اب تک کم از کم 529 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ مظاہروں کو کچلنے کے لیے پرتشدد کارروائیوں کے دوران 19700سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ایرانی حکومت مہینوں تک ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی تصدیق کرنے سے گریز کرتی رہی ہے تاہم اس ماہ کے اوائل میں اس نے کہا تھا کہ “ہزاروں افراد” کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مظاہرین کو سزائیں دینے اور ان کے خلاف کریک ڈاون کی وجہ سے حالیہ ہفتوں میں مظاہروں کا سلسلہ نسبتاً کم ہو گیا تھا حالانکہ بعض شہروں میں رات کے وقت مظاہرین کی آوازیں اب بھی سنائی دیتی ہیں۔
ایران اور مشرق وسطیٰ میں کسی شخص کی وفات کے بعد چہلم کی تقریب عام بات ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تنازع کا سبب بھی بن جاتے ہیں جو تشدد کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو غیر ملکی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے حالانکہ اس نے اس سلسلے میں اب تک کوئی واضح ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔
ایرانی معیشت ان دنوں بحران کا شکار ہے۔ ڈالر کے مقابلے ایرانی کرنسی اپنے کم ترین قدر تک گر چکی ہے۔ دوسری طرف مغربی طاقتوں کی جانب سے تنبیہ کے باوجود اس نے یورینیم کو افزودہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
ایرانی صدر کا چین کا دورہ مکمل
دریں اثنا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے چین کا تین روزہ دورہ مکمل کرلیا ہے۔ یہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران کسی ایرانی صدر کا بیجنگ کا پہلا دورہ تھا۔
چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر رئیسی نے اس دورے کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ دونو ں مملک ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کو فوراً ختم کرنے کے حق میں ہیں۔
بیجنگ اور تہران نے واشنگٹن کے ایران جوہری معاہدے سے یک طرفہ طورپر خود کو الگ کرنے لینے کو موجودہ کشیدہ صورت حال کے لیے ذمہ دار قرار دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C