ایسٹر سے قبل سری لنکا کے چرچ پر فائرنگ، حملہ آور گرفتار
👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایسٹر سے قبل سری لنکا کے چرچ پر فائرنگ، حملہ آور گرفتار
کولمبو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) ایسٹر کی تقریبات سے قبل سری لنکا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک چرچ کو مسلح حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دارالحکومت کولمبو سے 160 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع علاقے منامپیتیا کے ایک چرچ میں پیش آیا، جہاں ایک مسلح شخص نے چرچ کی عمارت پر فائرنگ کی۔ واقعے میں کھڑکیوں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
حکام نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ کا محرک پادری کے ساتھ ذاتی دشمنی تھی، اور یہ واقعہ مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ ذاتی رنجش کا نتیجہ تھا۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں 2019 میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں 290 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ ان حملوں کے بعد سے ہر سال ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی جاتی ہے۔
حالیہ واقعے کے بعد حکومت نے ملک بھر کے تمام گرجا گھروں پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، اور مسلح پولیس و فوجی اہلکاروں کو عبادت گاہوں کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C