ایف اے ٹی ایف: سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں اہم کارروائیاں، 55 مقدمات درج، 29 ملزمان گرفتار
👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایف اے ٹی ایف: سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں اہم کارروائیاں، 55 مقدمات درج، 29 ملزمان گرفتار
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی تجاویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے منی لانڈرنگ سے متعلق 55 مقدمات درج کرلیے جبکہ 29 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس بات کا انکشاف سی ٹی ڈی حکام نے وزیراعلی بلوچستان جمال کمال الیانی کی سربراہی میں ایف اے ٹی ایف کی تجاویز پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ بلوچستان حیدر علی سمیت دیگر پولیس اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ پورے صوبے میں ایف اے ٹی ایف کی تجاویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے 55 مقدمات درج ہوئے جن میں 29 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ منجمد بینک اکانٹس اور اثاثوں کی بھی تفصیلات فراہم کی گئیں۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال الیانی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گرد تنظیموں کی مالی معانت کو روکنے کی ہدایت کردی۔
علاوہ ازیں اجلاس کے دوران صوبے میں کام کرنے والی رجسٹرڈ نہ ہونے والی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ صوبے میں اس وقت 4ہزار 8سو 92این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان میں سے صرف ایک ہزار 4 سو 18 این جی اوز فعال ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت بلوچستان نے ‘بلوچستان چیریٹیز بل 2019’پیش کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا تاکہ چندہ جمع کرنے سے متعلق معاملات کو شفاف بنایا جاسکے۔وزیراعلی بلوچستان نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ایف اے ٹی ایف کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C