30/April/2025

ایل او سی پر کشیدگی: پاکستان کا جوابی وار، بھارتی مورچوں کی تباہی کا دعویٰ

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایل او سی پر کشیدگی: پاکستان کا جوابی وار، بھارتی مورچوں کی تباہی کا دعویٰ

ایل او سی پر کشیدگی: پاکستان کا جوابی وار، بھارتی مورچوں کی تباہی کا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارت کی جانب سے 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انڈیا نے ایل او سی کے کیانی، منڈل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔‘

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ’پاکستانی فوج کی جانب سے انڈین فوج کی کارروائی کا جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیا کے کئی مورچے تباہ ہو گئے۔‘

سکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’پاکستانی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں انڈیا کی چکپترا پوسٹ تباہ کر دی گئی۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس سے قبل انڈیا نے اپنی جانب کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بھی خالی کروالیا ہے اور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔‘

سکیورٹی ذرائع کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ’انڈیا کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اُن کے جنگی جنون کی گواہی دیتا ہے۔‘

سکیورٹی ذرائع نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پاکستانی فوج ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C