باجوڑ میں انسداد پولیو مہم کیلئے جانے والے پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکار ہلاک، 30 زخمی
👁️ 57 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں انسداد پولیو مہم کیلئے جانے والے پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکار ہلاک، 30 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں آج صبح انسداد پولیو مہم کے لیے جانے والے پولیس اہلکاروں کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1744229892588499083?t=1IqswAX-u5XOYol9VokEiQ&s=19
باجوڑ کے ضلعی پولیس افسر کاشف ذوالفقار کے مطابق یہ واقعہ تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔
کاشف ذوالفقار نے بی بی سی کو بتایا کہ باجوڑ کے علاقے میں آج (پیر) سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے اور اسی سلسلے میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔
ان کے مطابق پولیس اہلکار پولس ٹرک میں سوار تھے، کہ اچانک دھماکہ ہوا۔
تحصیل ماموند کے علاقے میں اس سے پہلے بھی سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو سڑک کنارے نصب آئی ای ڈیز سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اس حملے میں ہلاک اور زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
باجوڑ سے مقامی صحافی بلال یاسر اسی علاقے کے رہائشی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’وہ دفتر جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے کہ زور دار دھماکہ ہوا۔‘
ان کے مطابق مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کیں۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
پاکستان میں انسداد پولیو ٹیم کے ورکرز اور خاص طور پر ان کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں پر یہ پہلا حملہ نہیں بلکہ اس طرح کے متعدد حملے پولیس اہلکاروں پر ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں گذشتہ تیس سالوں میں اس خطرناک مرض پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اس مرض پر قابو پایا جا چکا ہے۔
گذشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 6 مریض سامنے آئے تھے۔
پاکستان میں انسداد پولیو مہم آج سے پاکستان کے 159 شہروں میں شروع کی گئی ہے۔ ان میں پنجاب میں 23 ملین سے زیادہ، سندھ میں 10 ملین سے زیادہ، خیبر پختونخوا میں 7 ملین سے زیادہ جبکہ بلوچستان میں 2 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے قطرے پلائے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C