باجوڑ میں دھماکا، 2 نوجوان ہلاک، ایک شدید زخمی
👁️ 223 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دھماکا، 2 نوجوان ہلاک، ایک شدید زخمی
خار (نمائندہ ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تھانہ لوئی سم کی حدود، تحصیل خار کے علاقے جنت شاہ میں موجود پرانا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمی کو خار ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو آفیسر باجوڑ امجد خان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ شمشاد ولد وصال خان اور 22 سالہ عثمان ولد نیاز علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 25 سالہ قیام ولد عنایت الرحمن کے طور پر کی گئی ہے، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ روزانہ کی بنیاد پر گولے اور بم ناکارہ بنا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C