باجوڑ میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک کمسن بچہ ہلاک، 8 افراد زخمی
👁️ 183 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک کمسن بچہ ہلاک، 8 افراد زخمی
باجوڑ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے کارڈوک میں مارٹر گولہ گرنے کے حادثے میں ایک کمسن بچہ ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چند بچوں کو ایک مشتبہ مارٹر گولہ ملا، جسے وہ کھیلتے ہوئے گھر لے آئے۔ اچانک یہ گولہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے باعث گھر میں موجود افراد زد میں آ گئے۔
تایم مقامی ذرائع کے مطابق کارڈوک کے قریب نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ گرنے سے نو افراد زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سکیورٹی فورسز کے اہلکار علاقے میں موجود عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور اکثر گولے عام آبادی کے قریب گرتے ہیں۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت انس ولد حضرت کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں واجد ولد عنایت، یامان ولد جہان، جواد ولد جہان، شاہد ولد عبد الواحد، ایک کمسن بچی دختر فضل واحد، ز (اہلیہ حضرت)، ف (اہلیہ جہان) اور ایک خاتون (اہلیہ عبد الواحد) شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C