13/November/2020

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک عبدالرشید ہلاک

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک عبدالرشید ہلاک

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک عبدالرشید ہلاک

باجوڑ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے مقامی رہنما کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ضلع باجوڑ کے تحصیل لوئی ماموند علاقہ خوڑچئی میں نامعلوم افراد نے مقامی قبائلی رہنماء ملک عبدالرشید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

واقعہ کے بعد علاقہ میں سخت خوف وہراس پھیل گیاجبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

یادرہے کہ مذکورہ رہنماء کے خاندان کے کئی افراد بھی اس سے قبل ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C