باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے والی بال کھلاڑی ہلاک
👁️ 64 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے والی بال کھلاڑی ہلاک
خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں والی بال کا کھلاڑی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیان شب تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں ماموند والی بال کلب کا کھلاڑی صلاح الدین والی بال میچ سے واپسی پر اپنے گھر کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
باجوڑ، تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں ماموند والی بال کلب کا کھلاڑی صلاح الدین ولد باچا سید ، والی بال میچ سے واپسی پر اپنے گھر کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق ، پولیس ذرائع pic.twitter.com/YdBQxSfYcW
— Bilal Yasir (@BilalYasirBjr) January 27, 2021
مقامی ذرائع کے مطابق صلاح الدین برخلوزو گراؤنڈ میں والی بال میچ کھیلنے کے بعد شام کے وقت گھر جاتے ہوئے ترخو ماموند میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صلاح الدین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ٹارگٹ کلنگ اور باجوڑ عوام کی خاموشی
صلاح الدین نامی یہ خوبصورت نوجوان، جو ترخو ماموندو کا رہائشی تھا، کا کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں تھا، اسے گذشتہ شام اپنے گھر کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اج 3 بجے ان کا جنازہ تھا@ManzoorPashteen pic.twitter.com/7N7cggoPwQ
— Sohail Noor Khan (@sohailnoorkhan) January 27, 2021
مقتول کے بھائیوں نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ اور صلاح الدین محنت مزدوری کے علاوہ ماموند کے مشہور والی بال کلب، برخلوزو والی بال کلب کا ممبر تھے۔
پولیس نے واقعہ کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C