باقر ذوالقدر ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ مقرر
👁️ 169 بار دیکھا گیا
باقر ذوالقدر ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ مقرر
تہران (ڈیلی اردو)ایران نے منگل کے روز پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر محمد باقر ذوالقدر کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ذوالقدر ایک سینئر فوجی اور سکیورٹی رہنما ہیں، جو ماضی میں پاسداران انقلاب کور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور مختلف حکومتی اور عدالتی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔
وہ اس عہدے پر علی لاریجانی کی جگہ لے رہے ہیں، جن کی گزشتہ ہفتے ایک اسرائیلی حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہو گئی تھی۔
لاریجانی ایران کے طاقتور ترین سیاسی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور ان کی ہلاکت کو اب تک جاری جنگ میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
محمد باقر ذوالقدر سخت گیر سیاسی دھڑے، اسلامی انقلابی افواج کے عوامی فرنٹ کے انتخابی ہیڈکوارٹر کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 2022 سے Expediency Discernment Council کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو ایک ایسا ادارہ ہے جو پارلیمنٹ اور شیعہ علماء و فقہاء کونسل کے درمیان اختلافات کو حل کرتا ہے۔
شیعہ فقہاء کونسل کو قانون سازی کو ویٹو کرنے کا اختیار ہے اور یہ کونسل ملکی انتخابات کی نگرانی کرتی ہے، جس سے ذوالقدر کی تعیناتی ایران کی طاقتور سیاسی اور سکیورٹی قیادت میں ان کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 643 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 562 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3479 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C