باوا صدا شاہ کے بیٹے علی رضا نے غریب الیکٹریشن پر معاوضہ طلب کرنے پر پالتو شیر چھوڑ دیا، مقدمہ درج
👁️ 87 بار دیکھا گیا
باوا صدا شاہ کے بیٹے علی رضا نے غریب الیکٹریشن پر معاوضہ طلب کرنے پر پالتو شیر چھوڑ دیا، مقدمہ درج
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں امام بارگاہ صدائے امام حسین کے نگراں علی رضا نے غریب الیکٹریشن پر معاوضہ طلب کرنے پر پالتو شیر چھوڑ دیا۔ مزدور شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفیصلات کے مطابق امام بارگاہ صدائے امام حسین کے نگراں علی رضا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ’الیکڑیشن گزشتہ ایک ماہ سے اپنے معاوضے کا تقاضہ کررہا تھا‘۔
پولیس کے مطابق محمد رفیق نے بتایا کہ وہ علی رضا کے خلاف شکایت درج کرانے پر اس وقت مجبور ہوا جب مشتبہ ملزم نے وعدہ خلافی کی اور زخموں کا علاج کرانے اور معاوضے کی ادائیگی سے انکار کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق علی رضا نے امام بارگاہ شاہدرہ میں کام کرانے کے لیے الیکڑیشن کی خدمات حاصل کیں، کام ختم کرنے کے بعد جب رفیق نے معاوضے کا تقاضہ کیا تو علی رضا نے ادائیگی کے لیے چند روز بعد آنے کا کہا۔
ایف آئی آر نمبر 3255 میں کہا گیا کہ ’نگراں علی رضا نے متعدد مرتبہ رفیق کو بلا کر ادائیگی نہیں کی اور ایک دن جب الیکڑیشن رفیق نے رقم کی ادائیگی کے لیے اصرار کیا تو علی رضا نے پالتو شیر اس پر چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں الیکڑیشن رفیق کے چہرے اور بازو پر گہرے زخم آئے‘۔
شکایت کنندہ نے کہا کہ حملے کے دوران مشتبہ ملزم اور اس کے تین ساتھی محض تماشائی بنے رہے اور شیر سے بچانے کے قعطاً کوشش نہیں کی، رفیق نے بتایا کہ اس دوران چیخنے چلانے کی وجہ سے راہ گیر متوجہ ہوئے اور ان کی مداخلت پر شیر کو پیچھے ہٹایا گیا۔ واقعہ کی تصدیق کے بعد پولیس اسٹیشن شاہدرہ لاہور نے علی رضا کے خلاف پاکستان پینل کوڈ دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C