باکو: آذربائیجان، ترکی اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
👁️ 26 بار دیکھا گیا
باکو: آذربائیجان، ترکی اور پاکستان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
باکو (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) پاکستان، ترکی اور آذربائیجان اپنی تاریخ کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں اسی مہینے کریں گے۔ باکو میں یہ نو روزہ عسکری مشقیں اتوار بارہ ستمبر کو شروع ہوں گی اور انہیں ’تین بھائی-2021‘ کا نام دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/wwwmodgovaz/status/1436597738351828997?s=19
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ملکی وزارت دفاع نے ہفتہ گیارہ ستمبر کے روز ایک بیان میں کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی یہ مشترکہ فوجی مشقیں 12 ستمبر سے شروع ہو کر 20 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ بیان کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ان تینوں مسلم اکثریتی ممالک نے مل کر ایسی عسکری مشقوں کا منصوبہ بنایا ہے۔
قبل ازیں اسی سال ترکی اور آذربائیجان کے دستے مل کر بھی باکو میں ایسی مشقیں کر چکے ہیں، جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے ‘لائیو فائر‘ مشقیں تھیں۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع کے مطابق ان سہ ملکی فوجی مشقوں کا مقصد آپس میں عسکری تجربات کا تبادلہ اور اسپیشل فورسز کی سطح پر پہلے سے موجود تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے اور ان مشقوں کو ‘تین بھائی-2021‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ترکی کی طرف سے آذربائیجان کی حمایت
انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت نے گزشتہ برس آذربائیجان کی حکومت کی اس وقت بھرپور حمایت کی تھی، جب باکو کے فوجی دستے نگورنو کاراباخ کے عشروں سے متنازعہ چلے آ رہے وسیع تر خطے سے آرمینیائی نسل کی علیحدگی پسند فورسز کو وہاں سے نکالنے کی عسکری کوششیں کر رہے تھے۔
نگورنو کاراباخ اور اس کے ارد گرد کا آذربائیجان کا ریاستی علاقہ 1990 کی دہائی سے آرمینیائی دستوں کے کنٹرول میں تھا، اب لیکن گزشتہ برس کی مختصر جنگ کے بعد سے اس کی بیشتر علاقوں پر باکو حکومت کو دوبارہ کنٹرول حاصل ہو چکا ہے۔
ترکی کی سرحدیں سابق سوویت یونین کی جمہوریہ آرمینیا سے ملتی ہیں مگر دونوں ممالک کے مابین دو خود مختار ریاستوں کے طور پر سفارتی تعلقات کبھی قائم نہیں ہو سکے اور ان کی مشترکہ سرحد بھی نوے کے عشرے سے بند ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C