بحرین میں اسلام پر متنازعہ آن لائن بحث: شیعہ برادری کے 3 افراد کو ایک سال قید کی سزا
👁️ 136 بار دیکھا گیا
بحرین میں اسلام پر متنازعہ آن لائن بحث: شیعہ برادری کے 3 افراد کو ایک سال قید کی سزا
بحرین (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی) بحرین میں مذہب اسلام پر متنازعہ بلاگ پوسٹس کی سیریز اور یوٹیوب ویڈیوز میں ہونے والے بحث و مباحثے کے لیے تین مردوں کو ایک ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بحرین میں 30 مارچ جمعرات کے روز سرکاری استغاثہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک میں ”اسلام کی بنیادی خلاف ورزیوں” کے جرم میں تین افراد کو ایک ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
Some in the orthodox Shia religious community have supported today’s prosecution; but they should be aghast instead, because the same laws may well be used against them tomorrow, just as they have been in the recent past.
— Amnesty Bahrain (@aibahrain) March 30, 2023
انسانی حقوق کے کارکنوں نے ان تینوں کی شناخت جلال القصاب، رضا رجب اور محمد رجب کے طور پر کی ہے۔ تینوں کا تعلق تجدید نامی ایک مقامی شیعہ ثقافتی سوسائٹی سے بتایا جاتا ہے۔
اللهم أنت السلام ومنك السلام????????
صدر الحكم عليّ وعلى والدي الاستاذ رضا رجب وعلى الاستاذ جلال القصاب بالحبس لمدة سنة (وكفالة ٥٠٠ دينار لوقف التنفيذ) بالتهم المرتبطة بالتعدي على إحدى الملل، ونشر مقاطع يوتيوب فيها إهانة علنية لرمز موضع تمجيد أو تقديس احدى الملل، وكتابة تغريدات مسيئة…
— Mohamed Rajab (@rajabmr91) March 30, 2023
انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے اس فیصلے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جس نے سنیوں کی حکمرانی والی مملکت میں اکثریتی شیعہ برادری کے ساتھ ہونے والے سلوک کو بھی اجاگر کیا ہے۔
سزا کیوں دی گئی؟
بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سائبر کرائم کے پراسیکیوٹرز نے تینوں مدعا علیہان کو ”دانستہ طور پر مذہب اسلام کی ان بنیادی باتوں، جس پر تمام مسلمان اور فرقے متفق ہیں، کو مجروح کرنے کے الزام میں” فوجداری عدالت کے حوالے کیا تھا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس گروپ نے ”اسلامی پیغمبروں اور انبیاء کی زندگیوں سے متعلق ایسی بلاگ پوسٹس کیں اور یوٹیوب ویڈیوز بنائے ہیں، جن سے ان کے بارے میں قرآن پاک میں ذکر کی گئی چیزوں کی نہ صرف تردید ہوتی ہے بلکہ اس سے ان کی تضحیک بھی ہوتی ہے۔”
ثقافتی ادارہ تجدید مذہب اسلام پر کھلے مباحث کی وکالت کرتا ہے، تاہم اس کے ناقدین اس پر اسلام کی بنیادوں پر حملہ کرنے اور مبینہ طور پر پیغمبر اسلام سے متعلق معجزات کو مشہور افسانہ بتا کر انہیں مسترد کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ ایسے افراد نے گروپ کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلانے کی مہم بھی چلا رکھی ہے۔
تاہم تجدید گروپ کا کہنا ہے کہ وہ قرآن یا پیغمبر محمد کی تعلیم پر سوال نہیں اٹھاتا بلکہ مذہبی اسکالرز اور جدید دور کے علماء کی رائے پر بحث کرتا ہے۔
انہیں ایک ایسے قانون کے تحت سزا سنائی گئی ہے، جس کے مطابق بحرین میں قرآن اور بائبل سمیت کسی بھی ایسی کتاب کا مذاق اڑانا جرم ہے، جنہیں ملک نے مقدس کتاب کا درجہ دے رکھا ہے۔
تجدید کے خلاف ‘نفرت انگیز بیانات’
بحرین کے ادارے تجدید نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ بعض مساجد اور سوشل میڈیا پر اس کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ”نفرت انگیز تقریریں اور اشتعال انگیز” بیانات دیے گئے۔
گروپ نے اس عدالتی کیس کو بھی ”بد نیتی پر مبنی” قرار دیا اور کہا ہے کہ وہ صرف ”تحقیق کرنے، تجزیہ کرنے، مطالعہ کرنے اور روشن خیالی کے لیے محض اپنے فطری اور قانونی حق کا استعمال کر رہا ہے۔”
گزشتہ ماہ حقوق انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ”فوری طور پر ان مردوں کے خلاف ایسے تمام الزامات واپس لے، جس کی وجہ سے انہیں مذہبی بنیادوں پر اشتعال انگیز عوامی تبصروں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔”
سن 2011 میں شیعہ برادری کی جانب سے ملک میں ہونے والے جمہوریت نواز مظاہروں نے بحرین کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ حکام نے مظاہروں کو کچلنے کے لیے سخت کریک ڈاؤن شروع کیا تھا، جس کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C