برمنگھم کی مسجد کے باہر ایک اور نمازی پر حملہ
👁️ 53 بار دیکھا گیا
برمنگھم کی مسجد کے باہر ایک اور نمازی پر حملہ
برمنگھم (ڈیلی اردو/بی بی سی) برمنگھم کی ایک مسجد میں ایک نمازی پر تین افراد نے حملہ کر دیا جب وہ شام کی نماز کے بعد گھر واپس جا رہا تھا۔
Man attacked after evening prayers at Birmingham mosque https://t.co/f6ZxrGC2MU
— BBC News (UK) (@BBCNews) March 30, 2023
بدھ کے روز تقریباً رات کے نو بجے برمنگھم کے ایک علاقے کنگز ہیتھ میں یارک روڈ پر 73 سالہ بوڑھے شخص کو اس کی پیٹھ پر لات ماری گئی تھی۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ وہ شخص اس حملے کے دوران گر گیا تھا اور اس کا سر ایک ڈسپلے بورڈ سے ٹکرایا تھا۔ اس واقعہ کے بعد وہ شخص ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا جہاں وہ اب بھی زیرِ علاج ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس حملے کا مغربی لندن کے ایجبسٹن اور ایلنگ میں مساجد کے قریب ہونے والے حالیہ واقعات سے کوئی تعلق یا ربط بنتا ہے۔
بدھ کے روز ہونے والے واقعہ کے حملہ آور سڑک پر کھڑی کالی گاڑی سے نکلے تھے، وہ حملے کے بعد فرار ہوگئے۔
‘خوفناک حملہ’
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص ایک ٹوٹے ہوئے ہاتھ اور چہرے زخموں کی وجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ حملے کی وجہ واضح نہیں ہے۔
پولیس کے سارجنٹ کرس گیلن نے کہا کہ ’یہ ایک عام شخص پر خوفناک حملہ تھا جس وقت وہ اپنے گھر واپس جا رہا تھا۔
’ہم متاثرہ شخص کا مکمل بیان لیں گے، جو آج ہسپتال میں ہے، اور آج صبح ہی سے اس علاقے میں ہمارے افسران تعینات ہیں جو سی سی ٹی وی کی فٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور گھر گھر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔‘
پولیس نے کہا کہ ’ہم حملہ آوروں اور وہ جس کار میں تھے اس کی شناخت کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔‘
مشتبہ افراد کو دو سفید فام اور ایک سیاہ فام کے طور پر بتایا گیا ہے، جن کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور انہوں نے ٹریک سوٹ پہن رکھے تھے۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ عوام کو یقین دلانے کے لیے اضافی پولیس افسران یارک روڈ اور اس کے آس پاس جائے وقوعہ پر تعینات کر دیے ہیں۔
ایک بیان میں شہر کی مرکزی مسجد نے اعلان کیا ہے کہ اسے ’کمیونٹی کے ایک بزرگ پر حملے سے صدمہ پہنچا ہے‘۔
انتظامی کمیٹی نے کہا کہ ہماری دعائیں ہمارے بزرگ بھائی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیس شہر میں مساجد کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے ’کسی بھی قسم کے خوف کو دور کرنے اور مدد فراہم کرنے کے لیے، خاص طور پر رمضان میں مسلسل شام کی نمازوں کے دوران (پولیس مساجد کے ساتھ رابطے میں رہے گی)۔‘
مشتبہ افراد کو دو سفید فام اور ایک سیاہ فام کے طور پر بتایا گیا ہے، جن کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور انہوں نے ٹریک سوٹ پہن رکھے تھے۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا کہ عوام کو یقین دلانے کے لیے اضافی پولیس افسران یارک روڈ اور اس کے آس پاس جائے وقوعہ پر تعینات کر دیے ہیں۔
ایک بیان میں شہر کی مرکزی مسجد نے اعلان کیا ہے کہ اسے ’کمیونٹی کے ایک بزرگ پر حملے سے صدمہ پہنچا ہے‘۔
انتظامی کمیٹی نے کہا کہ ہماری دعائیں ہمارے بزرگ بھائی اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔
اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیس شہر میں مساجد کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے ’کسی بھی قسم کے خوف کو دور کرنے اور مدد فراہم کرنے کے لیے، خاص طور پر رمضان میں مسلسل شام کی نمازوں کے دوران (پولیس مساجد کے ساتھ رابطے میں رہے گی)۔‘
تقریباً دس روز قبل برمنگھم کے علاقے ایجبیسٹن میں ایک شخص کو اس وقت زندہ جلانے کی کوشش کی گئی تھی جب وہ شام کے وقت مسجد سے گھر جا رہا تھا۔ اقدامِ قتل کے اس جرم میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس مقدمے کی تفتیش انسداد دہشتگردی پولیس کر رہی ہے اور ان کے سامنے یہ سوال ہے کہ آیا اس حملے کا تعلق مغربی لندن کے علاقے ایلنگ میں اسی نوعیت کے ایک دوسرے واقعے سے ہے۔
70 سال سے زیادہ عمر کا متاثرہ شخص برمنگھم میں ایک مسجد سے نکل کر گھر جا رہا تھا جب اس پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے اس پر کچھ سپرے کیا اور پھر اس کی جیکٹ پر آگ لگا دی۔
متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ حملے سے ان کا چہرہ جُھلس گیا تھا تاہم ان کی جان خطرے سے باہر بتائی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر اس حملے کے بعد کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس متاثرہ شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
مغربی لندن کے علاقے ایلنگ میں ایسے ہی ایک حملے میں 82 سال کے شخص کو مسجد سے باہر نکلنے پر جلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس ان دونوں واقعات کے درمیان کسی تعلق کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔
برمنگھم میں یارک روڈ پر ہونے والے حملے کے بعد وہاں کی ایک رہائشی، شیریں ہاؤسی، جو اس علاقے میں 26 سال سے مقیم ہیں، نے کہا کہ اس شخص پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ رمضان کے مہینے میں رات کی نماز کے بعد گھر جا رہا تھا۔ اس نے اس حملے کو ’کافی خوفناک‘ قرار دیا۔
اس خاتون نے کہا کہ ’ہم اس علاقے میں بہت کثیر ثقافتی، کثیر نسلی، کثیر مذہبی ہیں اور آج صبح ایسی خوفناک خبریں سننا بہت خوفناک تھا۔‘
وہ اور اس کا خاندان اس حملے کے بارے میں کمیونٹی کے دوسروں سے بات کرنے کے لیے سڑک پر نکل آیا تھا۔
اس نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر ہم سب بہت غصے میں ہیں اور پریشان ہیں اور ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا چاہتے ہیں۔
اس علاقے کے ایک اور رہائشی، مختار ڈار نے کہا کہ یہ حملہ ’پوری کمیونٹی کے لیے ایک مسئلہ‘ ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ زخمی ہونے والے شخص کے گھر ہمدردی کے اظہار کے لیے گئے ہیں۔
مختار ڈار نے مزید کہا کہ ’یہ حملہ میرے والد پر بھی ہوسکتا تھا۔ یہ کسی کے والد یا ان کے چچا ہو سکتے تھے۔‘
’ہمیں مقامی باشندوں، سیاہ فام، سفید فام ایشیائی، افریقی کیریبین کے طور پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہر ایک کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے کہ ہماری سڑکیں محفوظ ہیں، ہمارے بزرگ لوگ ان میں پیدل چل پھر سکتے ہیں – مسجد، مندر گرودوارے، چرچ، بغیر کسی حملے یا حملہ آور کے خوف کے جا سکتے ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C