25/April/2025

بلوچستان:کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں دھماکا، 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 3 زخمی

👁️ 63 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان:کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں دھماکا، 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 3 زخمی

بلوچستان:کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں دھماکا، 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 3 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں بم کے ایک دھماکے میں کم از کم چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے ایک سینیئر آفسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کوئٹہ پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے کوئٹہ شہر سے اندازاً 25 کلومیٹر دور مارگٹ میں ڈیگاری کراس کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ خیز مواد اس وقت پھٹ گیا جب سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی وہاں سے گزررہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں گاڑی میں سوار کم از کم چار اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ مارگٹ کوئٹہ شہر کے مشرق میں واقع ہے، اس علاقے میں بڑی تعداد میں کوئلے کی کانیں ہیں۔ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں کے تحفظ کے لیے اس علاقے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی تعینات ہے۔

اس دھماکے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بدامنی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں بم دھماکے کے ایک واقعے میں دو خواتین سمیت تین شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C