بلوچستان: بولان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 71 بار دیکھا گیا
بلوچستان: بولان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر 2 مقامات پر ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد رات گئے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پیر غائب اور آب گم کے درمیان سفر کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بھی رہا کروا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 روزہ مذہبی اجتماع کے بعد گزشتہ روز سبی سے کوئٹہ واپس آنے والی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت پھنس گئی جب جدید ہتھیاروں سے لیس دو مسلح گروہوں نے پیر غائب اور آب گم کے مقام پر شاہراہ کو بلاک کیا اور مسافروں کی چیکنگ شروع کردی۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کے پارلیمانی سیکریٹری میر لیاقت علی لہری کے قافلے کو بھی روکا اور ان کے محافظین سے اسلحہ چھین لیا۔
میر لیاقت علی لہری نے بتایا کہ ’مسلح افراد کے ایک گروپ نے ہائی وے پر ان کی گاڑیوں اور محافظین کو روکا اور سیکیورٹی گارڈز سے ہتھیار حوالے کرنے کو کہا، محافظین نے مزاحمت کی لیکن ان کی ہدایت پر اپنے ہتھیار حوالے کر دیے‘۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ غیر یقینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نقصان سے بچنے کے لیے کیا کیونکہ بہت سے لوگ اجتماع سے واپس آ رہے تھے، بعدازاں صحیح سلامت گھر پہنچ گئے۔
حکام نے سڑک کی بندش کے دوران قبائلی بزرگ فرید رئیسانی کے مبینہ قتل کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ کوئٹہ میں اپنے گھر پر محفوظ اور صحت مند ہیں۔
صورتحال کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران 3 حملہ آور مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی حکمت عملی کو ناکام بنا دیا اور بندوق کی نوک پر یرغمال بنائے گئے مسافروں کو رہا کرا لیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پہاڑوں میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی ہیں، کوئٹہ سبی شاہراہ کو 4 گھنٹے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر رانا دلدار نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جس علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا وہاں سے ایک لاش اور 4 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مچھ لایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نبی داد کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں صفی اللہ، امان اللہ، غلام رسول اور امین اللہ شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C