بلوچستان: قلات سے 4 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
👁️ 324 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے 4 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع قلات میں جمعرات کے روز فائرنگ کے دو الگ واقعات میں مزید چار افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد صوبے میں ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں اضافہ تشویش کا باعث بن گیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق قلات کے علاقے بدارنگ اور ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں کوئٹہ—کراچی نیشنل ہائی وے کے قریب سے چار لاشیں برآمد ہوئیں۔ مقامی رہائشیوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق تین لاشیں سڑک کے کنارے پھینکی گئی تھیں۔ نامعلوم حملہ آوروں نے تینوں افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ تینوں افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔
ایک اور گولیوں سے چھلنی لاش خضدار کے علاقے سموآنی، زہری تحصیل سے ملی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی مکمل کی اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
صوبے میں لاشوں کی برآمدگی کے سلسلے میں تیزی
گزشتہ ماہ سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں لاشیں ملنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
28 اکتوبر کو ضلع گوادر کی تحصیل تُمپ سے 3 لاشیں ملی تھیں، جن میں ایک حال ہی میں شادی شدہ نوجوان عمران نادِل بھی شامل تھا۔
مقامی افراد کے مطابق عمران کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا اور رقم نہ ملنے پر قتل کر دیا گیا۔
ضلع کیچ میں بھی تین افراد کی لاشیں ملنے کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں سے دو کی شناخت ابو بکر اور طاہر احمد کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں کئی ہفتوں سے لاپتا تھے۔
میڈیکو لیگل کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ پولیس تمام واقعات کی مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ان افراد اور ان کی ہلاکت کے محرکات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26389 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9276 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7536 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5492 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C