24/February/2025

بلوچستان: قلات میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پرعلیحدگی پسندوں کا حملہ، کئی اہلکار زخمی

👁️ 68 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: قلات میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پرعلیحدگی پسندوں کا حملہ، کئی اہلکار زخمی

بلوچستان: قلات میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پرعلیحدگی پسندوں کا حملہ، کئی اہلکار زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں سائندک پروجیکٹ سے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

قلات میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 20 سے زائد ٹرالر ضلع چاغی سے معدنیات لے کر کراچی جا رہے تھے۔

اہلکار کے مطابق جب ٹرالر منگیچر بازار میں پہنچے تو نادرا کے دفتر کے قریب ان کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد اس علاقے میں ایک پل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

اہلکار کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا جس میں دو راہگیروں کے علاوہ 8 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

جب اس سلسلے میں فون پر قلات کے ڈپٹی کمشنر بلال شبیر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو تین سکیورٹی اہلکار بھی اس واقعے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ضلع قلات کے علاوہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پہلے بھی معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملے ہوتے رہے ہیں جن میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان میں اس وقت قیمتی معدنیات زیادہ تر سرحدی ضلع چاغی سے نکالا جا رہا ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے مغرب میں ایران اور افغانستان دونوں سے متصل اسی ضلع میں سائندک پراجیکٹ بھی واقع ہے۔

چاغی میں مختلف نجی کمپنیاں جو معدنیات نکال رہی ہیں ان کو ریفائننگ کے لیے زیادہ تر کراچی لے جایا جاتا ہے۔ تاہم سائندک کاپر اینڈ گولڈ مائن سے جو خام مال نکالا جاتا ہے اس کی ریفائننگ چین میں ہوتی ہے۔ سائندک پراجیکٹ سے نکالے جانے والے خام مال کو چاغی سے 12 سو کلومیٹر تک سکیورٹی میں کراچی لے جایا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C