بلوچستان: قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور ہلاک
👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر کلی خراسانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے تین مزدور ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگچر کے علاقے کلی خراسانی کے نزدیک زمیندار حاجی پیر جان محمد حسنی کے رگ (بورنگ) پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب آتشیں اسلحے سے فائرنگ کرکے علی رضا سکنہ صادق آباد ضلع رحیم یار خان کو زخمی اور تین افراد شاہنواز، قاسم علی اور تودا عرف سنیل کمار ساکنان صادق آباد ضلع رحیم یار خان کو ہلاک کردیا۔
Three labourers, all were residents of #Panjab province shot dead by unidentified armed assailants in Killi Khurasani #Tehsil_Manguchar district #Kalat, the victims were working on a rig of local former when last night they were targeted, one labour was sustained injuries.
— ???????? (@Info_Balochistn) February 8, 2021
اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ میجر رسالدار علی اکبر مینگل نائب تحصیلدار حاجی محمد عارف محمدحسنی لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4607 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C