بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
👁️ 129 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کمبیلہ اور عاصم آباد کے علاقوں میں سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کمبیلہ اور عاصم آباد میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، جس کے دوران تقریباً 68 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے وابستہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں سے 2 کی لاشیں سکیورٹی فورسز نے برآمد کرلی ہیں، جبکہ تیسرے ہلاک دہشت گرد کی لاش کی تلاش جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ اور کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا ایک مبینہ سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ علاقے میں مشتبہ افراد اور دہشت گردوں کے ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔
سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد مبینہ پناہ گاہیں بھی ختم کردیں۔ ذرائع کے مطابق ان مقامات سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے جھنڈے بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے اور ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد علاقے میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی ختم کرنا، ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا، نائب صدر جے ڈی وینس
09/August/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈکاپٹر حملہ، 3 شہری زخمی
09/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
خطے کا نیا طاقتور دفاعی اتحاد؟ ترکی نے اہم راز کھول دیا
09/August/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم بھی ہلاک
09/August/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع، بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ بڑھ گیا
09/August/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
08/August/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 25130 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 14879 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9026 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4925 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 4677 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4663 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C