بلوچستان میں کالعدم بی آر اے کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
👁️ 221 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں کالعدم بی آر اے کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی آر اے) کے کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی سمیت ایک سو سے زائد علیحدگی پسندوں نے ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
وڈیرہ نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان ہاؤس میں کئیر ٹیکر میر آفتاب احمد بگٹی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے حوالے کیا۔ سرینڈر کے موقع پر مقامی معززین، قبائلی عمائدین اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔
حکام کے مطابق نیشنلسٹ مسلح گروہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی آر اے) سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں نے سرینڈر کے لیے جاتے ہوئے نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں کی گاڑیوں پر حملہ بھی کیا تاہم وہ محفوظ رہے اور بعد ازاں پاکستان کا جھنڈا تھام کر ریاست سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔ وڈیرہ نور علی چاکرانی نے نہ صرف علیحدگی کی مسلح کارروائیوں سے دستبرداری کا اعلان کیا بلکہ بی آر اے کے خلاف "چاکرانی امن فورس" کے قیام کا بھی اعلان کیا، جسے حکام موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ریاست مخالف گروہوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز اور انسداد دہشت گردی حکمت عملی کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا تیز ہو رہا ہے اور یہ رجحان امن و استحکام کی بحالی کے لیے مثبت اشارہ ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرینڈر کرنے والے افراد کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سوئی میں نور علی چاکرانی اور سو سے زائد ساتھیوں کا ہتھیار پھینک کر قومی پرچم اٹھانا اس بات کی علامت ہے کہ ریاست نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے اور آئین پاکستان تسلیم کرنے والوں کو ہمیشہ گلے لگایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ریاست کی نرمی کو کمزوری سمجھے گا اس کا پیچھا آخری دم تک کیا جائے گا جبکہ ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C