22/March/2025

بلوچستان: نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک

بلوچستان: نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انصاف پیٹرول پمپ کے قریب چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار نذیر، منظور، کریم اور قاہر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سنیچر کی شب پیش آیا، جب نامعلوم مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، جبکہ اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر، بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں بھی ایک حملے میں چار مزدور ہلاک ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دونوں واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C