بلوچستان: چاغی کے قریب سے ایرانی ساختہ ڈرون برآمد
👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی کے قریب سے ایرانی ساختہ ڈرون برآمد
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی میں حکام نے ایک غیر ملکی ڈرون طیارے کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبائی محکمۂ داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ مقامی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو یہ ڈرون نوکنڈی کے علاقے میں ملا۔
اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون طیارے کو نوکنڈی کے علاقے تزگی وڈھ سے برآمد کیا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ یہ ڈرون اہلکاروں کو صحیح حالت میں ملا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کسی فنی خرابی کے باعث اس علاقے میں اتر گیا تھا۔
محکمۂ داخلہ کے اہلکار کے مطابق ڈرون پر بعض تحریر شدہ الفاظ کے مطابق یہ بظاہر ایرانی ڈرون لگتا ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بلوچستان کے ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں سالم حالت میں کسی ڈرون طیارہ ملنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
اس سے قبل 2017 میں پنجگور کے علاقے میں پاکستان کی جانب سے ایک ایرانی ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا تھا۔
تاحال ایرانی حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے کہ آیا مذکورہ ڈرون انھی کا ہے اور اگر ایسا ہے تو وہ پاکستانی علاقے میں کیا کر رہا تھا۔
گذشتہ کئی سال سے ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں شدت پسندی کے جو واقعات رونما ہورہے ہیں ان کے بعد سے ایران کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کو سخت کرنے کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی کو بھی بڑھایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C