بلوچستان: ژوب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد اور ایک میجر ہلاک، کرنل اور کیپٹن زخمی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ژوب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد اور ایک میجر ہلاک، کرنل اور کیپٹن زخمی
راولپنڈی (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے افغانستان سے متصل سرحدی علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد اور ایک میجر ہلاک ہو گیا ہے۔
A Major has lost his life and a Colonel and a Captain are wounded in clashes with militants in Zhob, Balochistan. #Pakistan https://t.co/sFfhW5RXSy
— FJ (@Natsecjeff) May 14, 2024
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوئے جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے میجر بابر خان ہلاک ہوگئے، علاقے میں دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیں گی، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
صحافی شبیر حسین طوری کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ہے۔ شدید زخمی ہونے والے افسران میں کمانڈنٹ ژوب ملیشیا ہیڈ کوارٹرز کرنل عبدالرحمن اور کیپٹن شاہد شامل ہیں۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ پشین میں پیش آیا۔ حملہ آوروں نے سیکیورٹی پر مامور ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں لیویز فورس کا سپاہی محمد حنیف بازئی ہلاک ہوگیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 236 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C