بلوچستان: ژوب میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد اور میجر سمیت دو فوجی ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ژوب میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد اور میجر سمیت دو فوجی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں سمبازا کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے میجر اور ایک حوالدار ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 اکتوبر 2023 کی درمیانی شب ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا گھیراؤ کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید علی رضا شاہ ہلاک ہوگئے، میجر سید علی رضا شاہ آپریشن کو فرنٹ سے لیڈ کررہے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار نثار احمد بھی ہلاک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور مادر وطن کے لیے ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، اس سے ہمارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کا ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سے قبل 29 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوان ہلاک ہوگئے تھے۔
کوئٹہ کے قریب والی تنگی میں 15 ستمبر کو بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جہاں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ 12 جولائی کو ژوب میں واقع گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے میں 9 فوجی ہلاک اور جوابی کارروائی میں 5 دہشت مارے گئے تھے۔
رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے ترتیب دیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اگست میں دہشت گردوں کے حملوں کی تعداد 9 ماہ کے دورانیہ میں ماہانہ بنیاد پر سب سے زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اگست میں ملک بھر میں 99 حملے کیے گئے تھے، جو نومبر 2014 کے بعد کسی بھی مہینے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5237 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C