بلوچستان: کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار ہلاک
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن مکران روڈ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے محمد افضل نامی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1746162634641305959?t=KRVgNba_4jGJ2CLqwtHCOA&s=19
پولیس اور انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اسی طرح اس سے قبل فائرنگ کا ایک واقعہ بھی سامنے آیا تھا جس کے نتیجے میں کوئٹہ میں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔
Head Constable Jamil Ahmed succumbed to his injuries, #Quetta #Balochistan https://t.co/3r9GDqYFOn pic.twitter.com/mufshmSC21
— ???????? (@Info_Balochistn) January 12, 2024
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے دوران گزشتہ روز پولیو ٹیم مشرقی بائی پاس پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے جارہی تھی کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکار حوالدار جمیل احمد شدید زخمی ہوگیا تاہم پولیو ٹیم کے ورکر محفوظ رہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں جمیل احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C