بلوچستان: گوادر کے علاقے پسنی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ، 14 فوجی ہلاک
👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر کے علاقے پسنی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ، 14 فوجی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر والے حملے میں 14 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1720441913944457717?t=f5ZGTvM4mfVWIp9QD8q3HQ&s=19
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی ضلع گوادر میں پسنی سے اورماڑہ جا رہی تھی کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بدقسمت واقعے میں 14 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن جاری ہے اور اس بدترین واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اس سے قبل کمشنر مکران ڈویژن سعید عمرانی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ حملہ پسنی کے علاقے میں کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا ہے۔
وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات ’بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ہیں۔‘
گوادر میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب پولیس پر کیے گئے بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 31 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C