بلوچستان یونیورسٹی: طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنیوالے سیکیورٹی افسر اور سرویلنس انچارج گرفتار، ویڈیوز برآمد
👁️ 170 بار دیکھا گیا
بلوچستان یونیورسٹی: طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنیوالے سیکیورٹی افسر اور سرویلنس انچارج گرفتار، ویڈیوز برآمد
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے انکشاف پر سیکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارج کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں بلیک میلنگ کا بڑا اسکینڈل ایف آئی اے نے بے نقاب کردیا، طلبا کو بلیک میل اور جنسی ہراساں کرنے پر یونیورسٹی کے سیکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارج کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف آئی نے گزشتہ ماہ یونیورسٹی کے سیکورٹی برانچ پر چھاپہ مارکر تو چیف سیکورٹی آفیسر اور سرویلنس انچارج کو حراست میں لیا اور ان سے بڑی تعداد میں ایسی ویڈیوز برآمد کیں ، جو بلیک میلنگ کے ذریعے بنائی گئی تھیں۔
دوران تفتیش معلوم ہوا کہ یونیورسٹی کے سیکورٹی برانچ میں سیکورٹی مقاصد کے لئے نصب کئے گئے خفیہ کیمروں سے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان بلیک میلنگ کے لئے استعمال کرتے تھے، بلیک میل کئے گئے طلبا میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے۔
Over charges of blackmailing & harassment, #FIA arrested Security Branch Officer, Surveillance Officer & Staff Officer to #VC #UniversityofBalochistan, https://t.co/mEN4Mm7QPG
— ???????? (@Info_Balochistn) October 14, 2019
ذرائع نے دعوِی کیا ہے کہ کارروائی کے دوران وی سی کے پرسنل اسٹاف آفیسر سے بھی قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا، ایف آئی نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے دو سو کے قریب اہلکاروں اور دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کرلی ہے۔
ایف آئی اے نے کارروائی کے بعد کئی متاثرہ لڑکیوں نے رجوع کیا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ اسکینڈل میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار تو ملوث نہیں۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے طالبات میں خوف پھیلتا ہے، بلوچستان حکومت ایسے واقعات کو برداشت نہیں کرسکتی، ایف آئی اے سائبر کرائم اس کیس کو دیکھ رہا ہے، بلوچستان یونیورسٹی واقعے کی مکمل انکوائری ہوگی۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ انکوائری کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے تعاون کریں گے، بلوچستان یونیورسٹی واقعے کے ملزمان کو نشان عبرت بنائیں گے، ایف آئی اے قوانین موجودہیں معاملہ عدالت میں ہے، خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعے پر سخت کارروائی ہوگی اور بلوچستان حکومت اپنے بچوں، بچیوں کیلئے معاملے پرقانون بھی منظور کرائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3446 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C