بنوں میں دہشت گردی کے خدشات: سرکاری ملازمین کیلئے سخت حفاظتی ہدایات جاری
👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردی کے خدشات: سرکاری ملازمین کیلئے سخت حفاظتی ہدایات جاری
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خدشات کے باعث ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی حفاظتی احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حالیہ ہفتوں میں شرپسندی اور اغواء کے واقعات میں اضافے کے سبب ملازمین کو اپنی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکاری شناخت چھپانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنی گاڑیوں پر سرکاری یا محکمہ جاتی شناخت ظاہر نہ کریں اور دورانِ سفر ڈیوٹی یا حساس معاملات پر گفتگو سے مکمل گریز کریں۔ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ دیہات کی دکانوں، بیٹھکوں اور مجمعوں میں بیٹھنے سے پرہیز کریں اور غیر ضروری سفر، تقریبات یا اجتماعات میں شرکت نہ کریں۔
چھٹی پر آنے والے اہلکاروں کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر
حکام کے مطابق چھٹی پر گھر آنے والے سرکاری اہلکار اپنی آمد کے بارے میں کسی کو مطلع نہ کریں تاکہ ممکنہ طور پر انہیں ٹارگٹ نہ کیا جا سکے۔ مزید کہا گیا ہے کہ ایسے علاقوں یا گاؤں کا سفر نہ کیا جائے جہاں شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع ہو۔
رات کے اوقات میں نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت
سرکاری احکامات میں رات کے وقت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی وقت دروازے پر دستک کی صورت میں دروازہ ہرگز نہ کھولا جائے۔ ملازمین کو تاکید کی گئی ہے کہ دوستوں کی محفلوں سے بھی وقتی طور پر دور رہیں۔
ڈیٹا سیکیورٹی اور راستوں کی پیشگی جانچ ضروری
مزید ہدایات کے مطابق سرکاری یا ذاتی نوعیت کے اہم ڈیٹا کو موبائل فون میں محفوظ رکھا جائے، جبکہ سفر سے پہلے راستوں کی نشان دہی اور ممکنہ خطرات جیسے ناکوں یا مشتبہ سرگرمیوں کا جائزہ لینا لازم ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر یہ احتیاطی اقدامات سرکاری ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہیں، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9277 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7536 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5492 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C