بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، پاکستانی طالبان کے دو دہشت گرد ہلاک
👁️ 329 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، پاکستانی طالبان کے دو دہشت گرد ہلاک
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ممہ خیل ہوید کے علاقے میں شرپسند عناصر بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی ٹیموں نے علاقے کا محاصرہ کیا، جس دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فضل اللہ عرف فیض اللہ عرف حنظلہ اور سفیر الرحمن ولد ولی داد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
فضل اللہ پولیس اہلکار کانسٹیبل جاوید پر حملے اور اغوا، کانسٹیبل نصراللہ اور حیات اللہ کو ہلاک کرنے، اور پولیس چوکی شیخ لنڈک پر حملے سمیت کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔
دوسرا دہشت گرد سفیر الرحمن پولیس اہلکار کانسٹیبل زبیر کو ہلاک کرنے اور پولیس پوسٹس فتح خیل اور خیراکی ممہ خیل پر حملوں میں ملوث تھا، جن میں کانسٹیبل ایثار خان اور اجمل خان زخمی ہوئے تھے۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، ایک 9 ایم ایم پستول، دو ہینڈ گرینیڈ، دو میگزین، دو موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کا کارڈ برآمد ہوا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی اور بنوں پولیس کے جوانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C