بنوں میں فائرنگ سے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس افسر ہلاک
👁️ 144 بار دیکھا گیا
بنوں میں فائرنگ سے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس افسر ہلاک
ڈی آئی خان (سید توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس افسر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹاؤن شپ جھنڈو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے پولیس افسر اخیر زمان زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
اے ایس آئی اخیر زمان کی نماز جنازہ بنوں پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او بنوں وسیم ریاض، ڈپٹی کمشنر محمد زبیر خان نیازی، آرمی، پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بنوں : شہید پی اے ایس آئی اخیر زمان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او بنوں وسیم ریاض, ڈپٹی کمشنر محمد زبیر خان نیازی، آرمی، پولیس افسران و ملازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ pic.twitter.com/zRkAFfx47b
— KP Police (@KP_Police1) December 2, 2020
خیال رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا 2019 میں پولیو سے سب زیادہ متاثر رہا ہے جہاں 90 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C