بنوں میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، بچے سمیت 2 افراد ہلاک، 20 زخمی
👁️ 219 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا، بچے سمیت 2 افراد ہلاک، 20 زخمی
بنوں (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ میریان کے قریب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ ریجنل پولیس آفس بنوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارودی مواد تھانہ میریان کے سامنے دکانوں کے نزدیک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
میڈیکل اینڈ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نعمان خان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں میں دو لاشیں اور 14 زخمی لائے گئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک افراد میں ایک بچہ ہے جس کی عمر نو یا 10 سال ہے اور ایک 24 یا 25 سال کا نوجوان ہے۔
بنوں کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سجاد خان کے مطابق یہ دھماکہ بارودی مواد سے بھرے ایک رکشہ کے ذریعے کیا گیا، جو پولیس اسٹیشن کے باہر دکانوں کے سامنے کھڑا کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرین پولیس اسٹیشن کے باہر متعدد دکانیں واقع ہیں اور انہی میں سے ایک کے سامنے کھڑے کیے گئے رکشے میں آئی ای ڈی نصب کی گئی تھی۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی سخت کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور حکومت اکثر اس کا الزام ٹی ٹی پی پر عائد کرتی ہے۔ یہ گروہ افغانستان کی طالبان حکومت سے الگ ہے مگر اس کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے 2021 میں افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
دہشت گردانہ حملوں میں اضافے نے اسلام آباد اور کابل کے تعلقات میں بھی تناؤ پیدا کیا ہے کیونکہ پاکستان کا الزام ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان کے اندر آزادانہ طور پر سرگرم ہے۔ تاہم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان دونوں ہی اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C